11 ستمبر 2013 - 19:30
کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائرنگ کا ایکبار پھر تبادلہ

کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اورپاکستان کے فوجیوں کے درمیان ایکبار پھر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ یہ واقعہ کل شام ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے جنوب مغرب میں تقریبا 185 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پونچ کے علاقے میں پیش آیا۔

ابنا: ہندوستانی فوج کے ایک ترجمان نے جموں میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے فوجیوں نے منڈھار کے علاقے میں فائربندی کی خلاف ورزی کی اور ہندوستانی فوجیوں نے جواب میں فائرنگ کی۔ البتہ فریقین کی جانب سے فائرنگ کے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اگرچہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے اس دعوے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم فرقین کی جانب سے ایک دوسرے پر ہمیشہ ہی سے اس قسم کے الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشمیر، ایک ایسا مسئلہ ہے جو ہمیشہ فریقین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں کبھی بھی رکاوٹ کا باعث بن جاتا ہے۔......./169