ابنا: عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں کل شام تمیمی مسجد کے نزدیک خودکش کار بم دھماکا ہوا جس میں اب تک مرنے والوں کی تعداد 40 سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ حالیہ دنوں میں عراق میں فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ عراقی ذرائع اور عوام، اپنے ملک میں ہونے والے بم دھماکوں اور تشدد و بدامنی کے واقعات کے اہم ترین عوامل، امریکہ اور کالعدم بعثی عناصر کو قرار دیتے ہیں۔......./169
11 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 462148
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایک مسجد پر خودکش کار بم دھماکے سے ہونے والے حملے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں دیگر زخمی ہو گئے۔