اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فاضل حوزہ علمیہ، امام خمینی (رحمۃاللہ علیہ) کے فعال کارکن، سابق پارلیمنٹرین اور مکتب اہل بیت(ع) کے مبلغ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سیدجواد حسینی، جن کا کل قم کے ایک مقامی اسپتال میں انتقال ہوا تھا، کا جنازہ آج صبح مسجد امام حسن عسکری (علیہ السلام) سے اٹھا اور ایک بڑے جلوس میں حرم مطہر کریمۂ اہل بیت حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) منتقل کیا گیا جہاں آیت اللہ سید عبدالرضا شاہرودی نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی اور اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو گلزار شہدائے علی بن جعفر(ع) منتقل کیا گیا اور وہیں ان کی تدفین کی گئی۔ واضح رہے کہ حجت الاسلام والمسلمین سیدجواد حسینی طویل علالت کے بعد جمعرات 5 ستمبر 2013 کو 74 سال کی عمر میں دنیائے فانی سے رخصت ہوئے تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭
حرم مطہر سیدہ معصومہ میں نماز جنازہ کے بعد؛
حجت الاسلام والمسلمین سیدجواد حسینی کا جلوس جنازہ و تدفین
5 ستمبر 2013 - 19:30
News ID: 459910
اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق پارلیمنٹرین، عالم دین و مروج مکتب تشیع اور امام خمینی(رحمۃاللہ علیہ) کی تحریک اسلامی کے فعال کارکن مرحوم حجت الاسلام والمسلمین سیدجواد حسینی کی میت آج قم مقدسہ میں سیدہ فاطمہ معصومہ(س) کے حرم مطہر لائی گئی جہاں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور اس کے بعد "گلزار شہدائے حضرت علی بن جعفر(ع) میں سپرد خاک کی گئی۔