4 ستمبر 2013 - 19:30
طالبان کا اصل مقصد، اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنا ہے

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ طالبان کا اصل مقصد، اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنا اور دین اسلام کو بدنام کرنا ہے۔

ابنا: افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ طالبان کا اصل مقصد، اسلام کا چہرا بگاڑ کر پیش کرنا اور دین اسلام کو بدنام کرنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبان یہ اقدام اغیار کے اکسانے پر کررہے ہیں۔   افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اسی طرح صوبے غزنی میں واقع اندر کے علاقے میں طالبان کے حملے میں اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ افغان پولیس کمانڈر مولوی انورالحق کی ہلاکت کی مذمت کی۔ اندوں نے کہا کہ طالبان اقغانستان میں اہم و حساس اداروں اور اسی طرح مساجد جیسے مقدس مقامات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ابتک کئی اہم و مذہبی شخصیات کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲