ابنا: ولید العلم نے کہا کہ امریکہ خطے میں اسرائیلی مفادات کے لئے سرگرم ہے اور وہ اسرائيل کو طاقتور اور علاقہ کے دیگر ممالک کو اسرائيل کے مقابلے میں کمزور کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔ شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سازش میں بعض علاقائي ممالک بھی امریکہ کی ہمراہی کررہے ہیں۔ ولید العلم نے روس ، ایران اور چین کے ساتھ شامی روابط کو مضبوط و مستحکم قراردیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ شام کی حمایت میں روس اور چین نے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کوویٹو کیا اور اس بات سے بخوبی پتہ چلتا ہے کہ شام کے روس اور چین کے ساتھ گہرے روابط ہیں۔ ولید المعلم نے ایران اور شام کے باہمی روابط کو دوستانہ اور برادرانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ شام کے بہت قریبی اور گہرے روابط ہیں۔ شامی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام پر فوجی حملے کی خبریں نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں لیکن اگر کسی ملک نے شام پر حملہ کی کوشش کی تو اسے پوری قوت اور قدرت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ ولید المعلم نے کہا کہ کیمیاوی ہتھیاروں کے حملہ کا شامی فوج پر الزام بےبنیاد الزام ہے اور شامی فوج نے ایسا کوئی اقدام نہیں کیا ہے دہشت گردوں نے سارین گیس کا خان العسل اور الغوطہ میں استعمال کیا ہے اور اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ میں یہ حقیقت واضح اور نمایاں ہوجائے گي۔
.......
/169