ابنا: قطر کی الشرق ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، پیر کو اریحا کے علاقے میں فلسطینی اور صہیونی حکام کے درمیان مذاکرات ہونے والے تھے تاہم شمالی بیت المقدس کے قلندیہ کیمپ میں صہیونی فوجیوں کے ہاتھوں تین فلسطینوں کی شہادت کے بعد یہ مذاکرات ملتوی کر دئے گئے۔فتح تنظیم کے ترجمان اسامہ قواسمی نے بھی ایک بیان میں قلندیہ پناہ گزین کیمپ میں صہیونی فوجیوں کے جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے سے پتہ چلتاہے کہ اسرائیلی حکام، امن مذاکرات، حقیقی امن کے قیام اور مستقل فلسطینی ملک کی تشکیل کے بارے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست اس طرح کے جرائم کے ذرئعے فلسطینی قوم کو مزاحمت جاری رکھنے سے نہیں روک سکتی۔
.......
/169