12 اگست 2013 - 19:30
مالی صدارتی انتخابات میں کییتا کامیاب

مالی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں سابق وزیر اعظم ابراہیم بوباکار کییتا کو کامیابی حاصل ہوئی ہے اور انہوں نے اپنے مد مقابل سومائیلا سیسے کو دوسرے مرحلے میں ہرا دیا۔

ابنا: انتخابات کے بعد سیسے نے اپنی ہار قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں کیتا کو مبارک باد دینے جا رہا ہوں۔ ابھی انتخابات کے نتائج کا سرکاری اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم انتخاباتی اور سیکورٹی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ کییتا کا انتخابات میں کامیاب ہونا طے ہے کیونکہ وہ آگے چل رہے ہیں۔

اس سے قبل پیر کو سیسے نے انتخابات میں دھاندلی کی بات کہی تھی تاہم مقامی اور بین الاقوامی مبصرین نے کہا کہ کجھ چھوٹی موٹی گڑبڑی کے علاوہ انتخابات مکمل طور پر شفاف ہیں۔ یورپی یونین کے مبصرین گروہ کے سربراہ لوئس میکائیل نے کہا کہ جمہوریت کی نظر سے یہ انتخابات ایک کامیابی ہے اور یہ ایک ایسا انتخابات ہے جس سے مالی کو اس عمل کو پورا کرنے کا موقع فراہم ہوگا جسے اس نے شروع کیا ہے۔

مالی میں اتوار کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں کییتا اور سیسے کے درمیان مقابلہ تھا جبکہ پہلے مرحلے میں کییتا کو 40 فیصد ووٹ ملے تھے۔

.......

/169