ابنا: جاپان میں فوکو شیما کے ایٹمی ری ایکٹر سے زہریلے مادے کا اخراج جاری ہے اور اس نے سمندر کے پانی کو بھی تیزی سے آلودہ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایٹمی ری ایکٹر سے زہریلے مادے کے اخراج نے سب سے زیادہ ماہیگیری کی صنعت کو نقصان پہنچایا ہے چونکہ اس زہریلے مادے کے اخراج کی وجہ سے سمندر کی سطح آلودہ ہو گئی اور علاقے میں ماہیگیری پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ علاقے کے ماہیگیر موجودہ صورتحال سے کافی پریشان ہیں کیونکہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ دوبارہ کب شکار پر جا سکیں گے۔ اعلیٰ جاپانی حکام نے بھی اس بات کی تایید کی ہے کہفوکو شیما کے ایٹمی ری ایکٹر سے روزانہ سینکڑوں ٹن زہریلے ریڈیو ایکٹو مادہ سا حل سمندر میں گر رہا ہے۔ جاپان میں 11 مارچ 2011 کو آنے والے شدید زلزلے اور سونامی نے جاپان کے ایٹمی ری ایکٹر فوکوشیما کو بری طرح متاثر کیا تھا جس کے بعد اسکے کچھ حصوں میں آگ لگ گئی تھی اور ریڈیو ایکٹو مواد کا اخراج ہونے پر اس ری ایکٹر کو بند کر دیا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اگست 2013 - 19:30
News ID: 450294
جاپان میں فوکو شیما کے ایٹمی ری ایکٹر سے زہریلے مادے کا اخراج جاری ہے اور اس نے سمندر کے پانی کو بھی تیزی سے آلودہ کرنا شروع کر دیا ہے۔