رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کا متن حسب ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب ڈاکٹر محمود احمدی نژاد دامت تائیداتہ
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی عہدے پر آپ کی آٹھ سالہ سنگین ذمہ داری اور گرانقدر تلاش و کوشش اور فراواں تجربات کے پیش نظر آپ کو مجمع تشخیص مصلحت نظام کا رکن مقرر کرتا ہوں۔
اللہ تعالی کی بارگاہ سے جنابعالی کی توفیقات کا طلبگار ہوں۔
سید علی خآمنہ ای
13 /مرداد ماہ/ 1392