4 اگست 2013 - 19:30

شام سے موصولہ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں کے درمیان شدید اختلافات پھیل گئے ہیں اور ان کے درمیاں شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

ابنا: بتایا جارہا ہےکہ جبھۃ النصرۃ نامی سلفی وہابی گروہ اور شام کی آزاد فوج کے درمیان اختلافات بڑھ کر اب خون خرابے تک پہنچ گئے ہیں۔قابل ذکرہے کہ جبہۃ النصرہ نامی وہابی دہشتگرد گروہ نے آزاد فوج کے زیر تسلط کئي علاقوں پر قبضہ کرنے کےبعد اس کے رہنماوں کو قتل کرنا شروع کردیا تھا۔جبھۃ النصرہ اور شام و عراق کی امارت اسلامی نامی دہشتگرد گروہ، آزاد فوج کو مرتد اور ملحد سمجھتے ہیں۔درحقیقت شام میں سرگرم عمل گروہ القاعدہ کی فکر کے حامل ہیں اور اب کچھ ہی دنوں میں یہ دیکھا جائے گا کہ ان کے زیر تسلط علاقوں میں ان کے درمیاں گھمسان کی جنگ شروع ہوجائے گي اور شام، دہشتگرد وہابي گروہوں کا میدان جنگ بن جائے گا۔

.......

/169