1 اگست 2013 - 19:30
توہین عدالت، عمران خان کو 28اگست تک کی مہلت

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تحریری جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو 28اگست تک مہلت دی ۔

ابنا: سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے تحریری جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے عمران خان کو 28اگست تک مہلت دی ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے نہ توہین عدالت کی نہ ہی اس بارے میں سوچ سکتے ہیں۔ انہوں نے ججوں کو بدنام کرنے کی کوشش نہیں کی وہ آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اورعدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کی جماعت نے عدلیہ کی آزادی کے لئے بھر پور کردار ادا کیا۔ عمران خان نے اپنےمفصل تحریری جواب میں عدلیہ کےعزت و وقار کی بات کی معافی نہیں مانگی۔ جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کے جواب پرمایوسی ہوئی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدلیہ کو گالی دیں تو خرابی پیدا ہو گی۔ عدالت نے عمران خان کے جواب کو ناکافی قرار دیتے ہوئے تفصیلی جواب جمع کرانے کیلئے28اگست تک مہلت دی ۔واضح رہے کہ آج چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےعمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔  تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان پرعدالت کی توہین کرنے کا الزام ہے تاہم عمران خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے عدالت کی توہین نہیں کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲