24 جولائی 2013 - 19:30
گلگت، ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او اور آئی او کے زیراہتمام بی بی زینب (س) کے مزار پر حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید راحت حسین الحسینی کا کہنا تھا کہ جناب زینب الکبریٰ (س) کے روضہ اقدس پر حملہ کرنے والے مکروہ چہرے بےنقاب ہو چکے ہیں۔

ابنا: مجلس وحدت مسلمین گلگت، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن اور امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے زیراہتمام شام میں بی بی زینب (س) کے مزار پر ہونے والے حملے کیخلاف ایک احتجاجی ریلی بعد از نماز ظہرین مرکزی جامع مسجد سے خزانہ روڈ تک نکالی گئی ۔ احتجاجی ریلی میں امام جمعہ والجماعت آغا سید راحت حسین الحسینی نے خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل شیخ نیئرعباس مصطفوی نے کہا کہ مزار قدس سیدہ زنیب (س) پہر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس کو امت مسلمہ پر حملہ تصور کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں امریکہ اور اُس کے ایجنٹ ملوث ہے جو مسلمانوں کے درمیان انتشار ڈالنا چاہتے ہیں۔ مسلمان اپنے صفوں میں اتحاد و وحدت کو فروغ دیں اور دشمن کی ان سازشوں کو ناکام بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام میں نواسی رسول (ص) حضرت جناب زینب الکبریٰ (س) کے روضہ اقدس پر حملہ کرنے والے مکروہ چہرے بےنقاب ہو چکے ہیں۔ دفاع حرم جناب سیدہ زینب کے لئے جوان تیار ہو جائے۔احتجاجی ریلی سے شیخ عاشق حسین اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

.......

/169