22 جولائی 2013 - 19:30
شامی عوام کی واضح اکثریت صدر بشار اسد کے ساتھ

شام میں ایک سروے سے پتہ چلا ہےکہ شام کے عوام کی واضح اکثریت کا کہنا ہےکہ صدر بشار اسد کے مخالف شام پرحکومت نہیں کرسکتے۔

ابنا: صدی نامی ادارے نے یہ سروے کروایا ہے اور اس سے پتہ چلتا ہےکہ شام کی حکومت کے مخالف دھڑے ہرگز حکومت میں نہیں آسکتے کیونکہ وہ شدید اختلافات اور تفرقے کا شکار ہیں۔
اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ اسی اختلاف اور تفرقے کی بنا پر ملک، عدم استحکام اور پسماندگي کا شکار ہوسکتا ہے۔
اس کےعلاوہ اس سروے سے معلوم ہوتا ہےکہ ستترفیصد لوگوں کا کہنا ہےکہ محالف دھڑوں کے رہنما دہشتگردوں پر کسی طرح کا کنٹرول نہیں رکھتے ۔
اس سروے کے مطابق اٹھاون فیصد شامی باشندوں کا کہنا ہےکہ بشار اسد کی حکومت کے مخالفین آخر کار پسپائي پر مجبور ہوجائیں گے اور شام کی حکومت کومراعات دینے کےعلاوہ ان کےپاس کوئي چارہ نہیں ہوگا۔

.....

/169