20 جولائی 2013 - 19:30
روسی اپوزیشن رہنما رہائی کے بعد ماسکو پہنچ گئے

روسي اپوزيشن کے رہنما اليکسي ناويلني نے کہا ہے کہ وہ سياسي جدوجہد کسي صورت ميں ترک نہيں کريں گے۔

ابنا: جيل سے رہائي کے بعد ماسکو پہنچنے پر اپنے حاميوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے  کہا کہ وہ سياسي جدوجہد جاري رکھيں گے اور  اس ميں ضرور کامياب ہونگے- انہوں نے کہا کہ وہ ماسکو کے ميئر کا انتخاب جيتنے کي بھي بھر پور کوشش کريں گے۔اليکسي ناويلني کو جمعرات کے روز کيرف شہر کي ايک عدالت نے مالي بدعنوانيوں کے الزام ميں پانچ سال قيد کي سزا سنائي تھي تاہم ايک روز کے بعد سپريم کورٹ نے اپيل کورٹ کا فيصلہ آنے تک انہيں رہا کرنے کا حکم دے ديا۔حکومت روس نے اس سے  پہلے اعلان کيا تھا کہ اس نے ميئر کے اليکشن ميں حصہ لينے کے لئے ان کے کاغذات نامزدگي منظور کر لئے تاہم  کچھ ہي گھنٹے بعد کيروف کي عدالت نے ان کے خلاف کيس کي سماعت شروع کردي تھی۔

.......

/169