18 جولائی 2013 - 19:30
بنگلا دیش:جماعت اسلامی کے ایک اور رہنما کو سزائے موت

ڈھاکا … بنگلا دیش میں جنگی جرائم کی عدالت نے جماعتِ اسلامی کے ایک اور رہنما احسن مجاہد کو سزائے موت سنا دی۔

ابنا: خصوصی ٹریبونل کے مطابق 65 سالہ احسن مجاہد کو اقدام قتل سمیت 5 جرائم کا مرتکب پایا گیا۔ جونیئر اٹارنی جنرل ایم کے رحمان کے مطابق مجاہد کو 5 میں سے 3 الزامات میں سزائے موت سنائی گئی۔ جماعت اسلامی بنگلا دیش میں 18 پارٹیوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کا حصہ ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنماوٴں کو سزائیں سنائے جانے پر ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے جاری ہیں جن کے دوران 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

.....

/169