13 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان کی اسٹریلیا سے یورینیم خریدنے کی کوشش

ہندوستان میں آسٹریلیا کے سفیر پیٹریک سوکلینگ نے کہا ہے کہ یورینیم کی فروخت کی تفصیلات خود آسٹریلین کمپنیاں طے کریں گی۔

ابنا: ہندوستان میں آسٹریلیا کے سفیر پیٹریک سوکلینگ نے کہا ہے کہ یورینیم کی فروخت کی تفصیلات خود آسٹریلین کمپنیاں طے کریں گی تاہم آئندہ مہینے کے مذاکرات میں آسٹریلیا ایسی ضمانتیں حاصل کرنا چاہے گا کہ اس کا دیا ہوا یورینیم صرف پرامن مقاصد میں استعمال ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا ہندوستان کو آئی اے ای اے کے قوانین کے مطابق یورینیم فروخت کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے ہندوستان کے ساتھ آسٹریلیا کے ایٹمی تعاون کے ہند، امریکہ ایٹمی معاہدے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں کہا کہ آسٹریلیا تمام عالمی معاہدوں کا احترام کرتا ہے اور ان ہی معاہدوں کی بنیاد پر دوسرے ملکوں کو یورینیم بھی فروخت کرتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعدہی آسٹریلیا نے ہندوستان کے لئے یورینیم کی فروخت پر عائد پابندی ہٹادی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲