28 جون 2013 - 19:30
سعودی عرب میں فائرنگ سے ایک سکیورٹی افسر ہلاک

سعودی عرب کے دارالحکومت میں انٹلجنس ہیڈکوارٹر کے پاس فائرنگ ہوئي ہےجس میں ایک سکیورٹی افسر زخمی اور ایک ہلاک ہوگيا ہے۔

 ابنا: سعودی عرب کے دارالحکومت میں انٹلجنس ہیڈکوارٹر کے پاس فائرنگ ہوئي ہےجس میں ایک سکیورٹی افسر زخمی اور ایک ہلاک ہوگيا ہے۔جمعے کی رات کو ہونے والی فائرنگ کے بعد سعودی عرب کی انٹلجنس نے بڑی تعداد میں سکیورٹی فورسس کو گرفتار کرلیا ہے۔ فلسطین کےاخبار المنار کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک سکیورٹی افسر ہلاک ہوگيا ہے۔ سعودی عرب نے عوامی تحریک کو کچلنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو شدید اقدامات کے احکام جاری کئےہیں جن میں اب تک بہت سے افراد جاں بحق اور زخمی ہوئےہیں۔ شام میں سعودی عرب کی مداخلت سے بھی اس ملک میں مسائل پیدا ہورہےہیں کیونکہ شام میں لڑنے والے دہشتگردوں کے اھل خانہ نے حکومت پر دباو ڈالنا شروع کردیا ہے کہ ان کے بچوں کوواپس لایا جائے۔ سعودی عرب کے اسپانسر شدہ دہشتگرد نہ صرف شام میں بلکہ پاکستان، افغانستان، یمن، صومالیہ اورلبنان اور لیبیا میں سرگرم عمل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲