ابنا: اس قرارداد کے مطابق صحرائے نقب ميں چاليس ہزار فلسطينيوں کو اپنے گھربار سے بے دخل ہونا پڑے گا اور اس زمين پر صيہونيوں کا قبضہ ہو جائے گاـنيسٹ ميں عرب نمائندے محمد البرکہ نے کہا کہ اس قرارداد کا مقصد فلسطينيوں کو صحرائے نقب سے باہر نکالنا ہے اور قرارداد کو منظور کرکے در حقيقت اس علاقے ميں آباد عربوں کے خلاف اعلان جنگ کيا جا رہا ہے ـنيسيٹ ميں ايک اور عرب نمائندے احمد الطبيني نے کہا کہ اس قرارداد کا مقصد فلسطينيوں کو انيس سو اڑتاليس ميں يوم نکبہ پر پيش آنے والي صورت حال سے دوبارہ روبرو کرنا ہےـ......./169
25 جون 2013 - 19:30
News ID: 433870
صيہوني پارليمنٹ نيسيٹ نے چاليس ہزار فلسطينيوں کو ان کے گھربار سے بے دخل کرنے والي ايک قرارداد کی منظوري دي ہےـ