24 جون 2013 - 19:30
حمص کے علاقے تلکلخ پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول

شام کی فوج نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حمص کے علاقہ تلکلخ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ابنا: المیادین کے مطابق شام کی فوج نے امریکی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے حمص کے علاقہ تلکلخ کا مکمل کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اکثر دہشت گردوں نے اس علاقہ میں خود کو ہتھیاروں سمیت فوج کے حوالے کردیا ہے۔واضح رہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ، برطانیہ فرانس، صیہونی حکومت، سعودی عرب ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲