24 جون 2013 - 19:30
مصر: شیعہ عالم دین کے قتل کی پر زور مذمت

مصر کے سیاسی حلقوں اور انسانی حقوق کے مختلف اداروں نے چار شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ابنا: عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مصر میں سلفیوں کی جانب سے کئی ہفتوں سے شیعہ مسلک کے خلاف زہر اگلا جا رہا تھا اور یہی بات اس اندوہناک واقعہ کا سبب بنی ہے،مصری صدر مرسی اور وزیر اعظم نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور نہایت افسوس کا اظہار کیا ہے، الجیزہ میں ۴ شیعہ مسلمانوں کے بہیمانہ قتل پر قومی نجات محاذ کے سربراہ محمد البرادعی نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہےمصر کے شیعہ رہنما اور شیعہ فرقے کے ترجمان بہا انور محمد نے بھی اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ کفر آمیز ہے اور مسلمانوں کا اسطرح سے قتل کیا جانا او ان کے گھروں پر حملے کرنا اسلامی تعلیمات سے مطابقت نہیں رکھتے۔......./169