ابنا: بھارت نے 1971ء میں پاکستان کو دولخت کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا اور بھارتی وزیراعظم نے بآواز بلند پکارا تھا کہ ”ہم نے نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا.“ پاکستان کو بنجر بنانے کیلئے پاکستانی دریاﺅں پر درجنوں ڈیم بنا کر پاکستان کا پانی چوری کیا جا رہا ہے۔ 65 سال سے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے برسرپیکار ہیں جن کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لئے بھارت نے عالمی قرار دادوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کشمیری مسلمانوں کو بندوق کے زور پرغلام بنا رکھا ہے اور ساڑھے سات لاکھ بھارتی فوج مسلمانوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بھارت بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کی سرپرستی اور پشت پناہی کر رہا ہے جس کے ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔ سابق وزیر داخلہ رحمن ملک اس کا کئی بار اظہار کرچکے ہیں۔ ان تمام سازشوں اور پاکستان کو ایک بار پھر توڑنے کے منصوبوں کے باوجود بھارتی وزیر خارجہ کا بیان پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے اور نواز شریف کو شیشے میں اتارنے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔سید منورحسن نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ بھارت کسی صورت بھی پاکستان کا دوست اور خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔ بھارت کے اندر دیگر اقلیتوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی دوسری بڑی اکثریت، مسلمانوں کی ہندوﺅں نے زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔ آئے روز مسلم کش فسادات میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور کاروبار کو نذر آتش کر دیا جاتا ہے لیکن کوئی ان کی فریاد سننے والا نہیں۔ ہندو انتہا پسند فوج اور پولیس کی سرپرستی میں مسلمانوں کا قتل عام کر رہے ہیں اور طرح طرح سے مسلمانوں کو تعصب کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہندو انتہا پسند مسلمانوں کو ہندو مذہب اختیار کرنے پر مجبور کرنے کے لیے غیرانسانی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں اور ان کا نعرہ ہے کہ ”ہندوستان میں جس نے رہنا ہے ہندو بن کر رہے ورنہ یہ ملک چھوڑ دے اور پاکستان چلا جائے.“ انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت کا نعرہ لگانے والوں کی طرف سے پاکستان سے ہمدردی کا ڈھونگ رچا کر اس کے وجود کے خلاف کسی نئی سازش کا تانا بانا بنا جا رہا ہے۔سید منور حسن نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو بھارتی سازشوں سے خبردار رہنا چاہیے، اس سے بجلی خریدنے کے بجائے برادر اسلامی ملک ایران سے بجلی خریدنی چاہیے, جس کا سابقہ حکومت کے دور میں معاہدہ ہو چکا ہے اور ایران ہماری سرحد تک ٹرانسمیشن لائن بھی بچھا چکا ہے۔ ہندوﺅں کی چالوں میں آکر پاکستان کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے لیے ہتھیاروں کے انبار لگا رہا ہے۔ دنیا میں اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بھارت ہے اور جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان کی مشکلات میں اضافہ تو کر سکتا ہے، ان مشکلات کو کم کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے اگر قومی امنگوں کے خلاف بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دینے یا بھارتی بالادستی قبول کرنے کی غلطی کی تو پاکستانی قوم کسی صورت حکومتی اقدامات کی حمایت نہیں کرے گی اور بھارت نواز حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوگی۔......./169
24 جون 2013 - 19:30
News ID: 433570
امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منورحسن نے بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے” پاکستان کو توانائی بحران سے نکالنے اور مشکل وقت میں مدد کرنے“ کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے آج تک پاکستان کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستان پر تین جنگیں مسلط کرچکا ہے۔