20 جون 2013 - 19:30
لبنان کے فتنہ میں صہیونیوں کا کردار ظاہر ہے

بیروت ، لبنان کے خطیب جمعہ نے صیدا لبنان کے علاقہ میں تنازعہ میں صہیونیوں کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس تنازعہ اور فساد میں صرف صہیونیوں کا فائدہ ہے ۔

ابنا: بیروت لبنان کے خطیب جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے لبنان کے صیدا شہر کے اہل سنت کے مفتی سلیم سوسان سے فون پر گفت و گو کی اور اس ملک کے بعض علاقہ میں مسلمانوں کے درمیان تنازعہ اور نا امنی پر افسوس کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ۔


انہوں نے شیخ سوسان کی طرف سے مذہبی فتنہ و قبیلہ ای اختلاف ختم کرنے کی مسلسل کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : سبھی عالم دین اور مذہبی شخصیتوں کو چاہیئے کہ اس طرح کے مذہبی اختلاف اور تنازعہ کو حل کرنے میں مدد کریں ۔


حجت الاسلام فضل الله نے صیدا علاقہ میں حالیہ کے تنازعہ کو بہت قابل افسوس و تشویش جانا ہے اور وضاحت کی : اس مذہبی فتنہ میں صہیونی حکومت کا کردار پوری طرح روشن ہے اور صرف صہیونی حکومت اس تنازعہ سے فائدہ حاصل کر رہی ہے ۔


بیروت لبنان کے خطیب جمعہ نے اطہار کیا کہ صیدا ہمیشہ صہیونی حکومت کی مخالفت و اس سے مقاومت میں پیش قدم رہی ہے اور بغیر شک کے اس وقت اسلامی اتحاد و یکجہتی میں بھی پیش قدم رہے گی ۔  


انہوں نے اپنی گفت و گو کے اختمام میں سلامتی ادارہ کو شہر کے مختلف علاقہ میں نا امنی پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت قدم اٹھانے کی ضروت کی تاکید کی ہے ۔
.......
/169