ابنا: سعودی عرب میں آل سعود کی کال کوٹھریوں میں مدتوں سے قید افراد نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ ستر سیاسی قیدیوں نے آل سعود کی جیلوں کے غیر انسانی حالات اور ان کے ساتھ جاری وحشیانہ رویوں کی طرف عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لئے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔ بھوک ہڑتال کرنے والوں کا کہنا ہےکہ انہيں امید ہے کہ اس طرح وہ اھل عالم کی توجہ حاصل کرکے آل سعود کے ہاتھوں جیلوں میں انسانی حقوق کی پامالی ختم کرانے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ یاد رہے آل سعود کی کال کوٹھریوں میں تیس ہزار کے قریب سیاسی قیدی مظالم برداشت کررہے ہیں ۔ ان افراد کو سولہ برسوں سے بغیر کسی مقدمے کے رکھا گيا ہے۔ ادھر سیاسی قیدیوں کے اھل خانہ نے بھی ریاض اور دیگر شہروں میں احتجاجی اجتماع کرکے قیدیوں کی رہائي کا مطالبہ کیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
16 جون 2013 - 19:30
News ID: 430693
سعودی عرب میں آل سعود کی کال کوٹھریوں میں مدتوں سے قید افراد نے بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔