14 جون 2013 - 19:30
قائد انقلاب اسلامی کی قوم اور نومنتخب صدر کو مبارک باد

قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے عوام اور نو منتخب صدر حسن روحانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتخابات میں عوام بھرپور شرکت پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ابنا: قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایران کے عوام اور نو منتخب صدر حسن روحانی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے انتخابات میں عوام بھرپور شرکت پر قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ہفتے کے روز جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ انتخابات میں حقیقی کامیابی ایران کی عظیم قوم کو ملی ہے  اور اس عمل نے دشمنوں کی تمام سازشوں پر پانی پھیر دیا ہےقائد انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ نومنتخب صدر پوری ایرانی قوم کے صدر ہیں اور اب انتخابی رقابت کو دوستی اور تعاون  میں تبدیل ہونا چاہیے۔......./169