ابنا: قومي اور خارجہ سلامتي کے امور ميں وزير اعظم پاکستان کے سينئر مشير سرتاج عزيز نے سنيچر کي رات اسلام آباد ميں جرمني کے وزير خارجہ گيدو وسٹرولہ کے ساتھ مشترکہ پريس کانفرنس ميں کہاکہ پاکستان آئندہ چند دنوں ميں ايران پاکستان گيس پائپ لائن پروجيکٹ پر عمل درآمد اور اس کو مکمل کرنے کے پروگراموں پر کام شروع کردے گا –جرمن وزير خارجہ سنيچر کي شام ايک اعلي اقتصادي وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہيں –جرمني کے وزير خارجہ نے اسي طرح پاکستان کے پٹروليم کے وزير شاہد خاقان عباسي سے بھي ملاقات ميں اس بات کي تائيد کي کہ ايران پاکستان گيس پائپ لائن پروجيکٹ کي تکميل سے پاکستان ميں انرجي کا بحران ختم ہوجائے گا –پاکستان ميں نئي حکومت کے برسراقتدار آنے کے بعد ايران پاکستان گيس پائپ لائن کے بارے ميں پاکستاني حکومت کا يہ پہلا سرکاري بيان ہے –پاکستان کے پٹروليم کے وزير شاہد خاقان عباسي نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد کہا تھا کہ پاکستان کو ايران کي گيس کي سخت ضرورت ہے اور اسلام آباد اس پروجيکٹ کو کسي بھي قيمت پر نظر انداز نہيں کرسکتا –......./169
8 جون 2013 - 19:30
News ID: 427829
پاکستان نے کہا ہے کہ وہ ايران پاکستان گيس پائپ لائن پروجيکٹ کو ہر حال ميں مکمل کرے گا -