ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ ايک اور خطرناک طوفان اور گردباد نے پورے اوکلاہوما سٹي، ارکنساس اور ميسوري کو اپني لپيٹ ميں لے ليا اور تيز بارشوں نے سيلابي شکل اختيار کرلي ہے-طوفان کے نتيجے ميں اب تک تيرہ افراد کے مارے جانے کي خبر ہے جبکہ چھے افراد لاپتہ بتائے جاتے ہيں-کہا جارہا ہے کہ تيزہواؤں اور بارشوں کا يہ طوفان اب کينيڈا کے شہروں کيوبک اور فلاڈيلفيا کي جانب حرکت کر رہا ہے-جنوبي کيرولينا ميں شديد بارشوں اور طوفان سے سيلاب کا خدشہ پيدا ہوگيا ہے-اوکلاہوما ميں سرکاري عہديداروں کا کہنا ہے کہ بارشوں کي وجہ سے آنے والے ناگہاني سيلاب کي وجہ سے سيکڑوں لوگوں کو محفوظ مقامات پر متنقل کرنا پڑا ہے-قدرتي آفات کي نگراني کرانے والے ادارے کي ايک تين رکني ٹيم کے ارکان بھي طوفان اور سيلاب کے نتيجے ميں ہلاک ہوگئے ہيں.
.......
/169