28 مئی 2013 - 19:30
مسجد، پتیم خانے اور کئی دکانیں نذر آتش

میانمار میں ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے، مشتعل بدھ افراد نے مسجد، یتیم خانے اور کئی دکانوں کو آگ لگا دی ہے۔

ابنا: میانمار میں ایک بار پھر مسلمانوں کو نشانہ بنایاگیا ہے، مشتعل بدھ افراد نے مسجد، یتیم خانے اور کئی دکانوں کو آگ لگا دی ہے۔ پولیس کے مطابق چینی سرحد کے قریب شمال مشرقی شہر Lashio میں افواہیں پھیل گئی تھیں کہ ایک مسلمان نے بودھ مت سے تعلق رکھنے والی خاتون کو ہلاک کردیا ہے۔ جس کے بعد مشتعل بودھ مت افراد نے درجنوں دکانوں ،مسجد اور مدرسے کو آگ لگا دی ۔ تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲