ابنا: اردن کی ممتاز شخصیات میں اعلی فوجی، مختلف قبائل، اردن کی پارلیمنٹ کے موجودہ اور سابق ارکان اور یونیورسٹیوں کے استذہ شامل ہیں۔
اردنی شہریوں نے اپنے خط میں شامی حکومت کے دفاع کو واجب قراردیتے ہوئے شام کی حمایت کرنے پر سید حسن نصر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اردن کی ممتاز شخصیات نے اپنے خط میں اسرائيل کی طاقت کے طلسم کو توڑنے پر حزب اللہ لبنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے قومی اور دینی غیرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لبنان کی سرزمین کو غاصب صہیونیوں سے آزاد کرالیا جبکہ اردن، مصر اور دیگر عرب حکومتیں اپنی سرزمین کو ابھی تک غاصب صہیونیوں سے آزاد نہیں کراسکی ہیں۔ اردنی شخصیات نے عرب اقوام کے باہمی اتحاد پر تاکید کرتے ہوئے امریکہ ،اسرائيل اور عرب ڈکٹیٹروں کی حمایت میں لڑنے والے سلفی وہابیوں سے نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا ہے جو اسلام اور مسلمانوں کے لئے ننگ و آر کا باعث بنے ہوئے ہیں۔
.......
/169