ابنا: افریقی ممالک کی تنظیم افریقی یونین نے جرائم کی بین الاقوامی عدالت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افریقیوں کو نسل کی بنیاد پر نشانہ بنا رہی ہے۔ایتھوپیا کے وزیر اعظم کے مطابق عالمی عدالت "آئی سی سی" نے کینیا کے صدر پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کی وجہ سے ان کی مخالفت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ افریقی یونین اس معاملے پر اقوامِ متحدہ کو اپنی تشویش سے آگاہ کرے گی۔ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس بابا میں افریقی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد ایتھوپیا کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افریقی رہنماؤں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے فردِ جرم عائد کیے جانے والے 99 فیصد افریقی ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ آئی سی سی کے سسٹم میں کچھ خرابیاں ہیں۔ واضح رہے کہ کینیا کے صدر پر انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت جولائی میں مقدمہ چلایا جائے گا۔
.......
/169