18 مئی 2013 - 19:30
حیدرآباد : نامعلوم افردکی ہوائی فائرنگ،3گاڑیاں جلا دی گئیں

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں صبح سے ہی نامعلوم افرد نے ہوائی فائرنگ کی اور3گاڑیوں کو جلا دیا جبکہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان کینڈی کے گھر باہر بھی ہوائی فائرنگ کی گئی اور ان کی گاڑی کو جلادیاگیا۔

ابنا: حیدر آباد کے علاقوں لطیف آباد،شاہی بازار،فقیر کا پیڑ،ٹاور مارکیٹ،گاڑی کھاتہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں نا معلوم افراد نے ہوائی فائرنگ کی۔جبکہ ہیر آباد ،پنجرا پول اور قلعہ میں3 گاڑیوں کو بھی جلایا ہے ،مشتعل افراد نے مین شاہراہوں پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر رکھے ہیں۔شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ بند ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی معمول سے کم ہے۔ادھر نامعلوم افراد نے پی ٹی آئی کے رہنما عثمان کینیڈی کے گھر کے قریب ہوائی فائرنگ کی اور ان کی گاڑی کو بھی جلا دیا۔

.....

/169