ابنا: ايران ميں گيارہواں صدارتي اليکشن چودہ جون کو ہوگا- ايران کے انٹيليجنس کے وزير حيد مصلحي نے اس تعلق سے سيکورٹي انتظامات کے بارے ميں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ايران کے محکمہ انٹيليجنس نے اليکشن کے موقع پر ہر قسم کي بيروني سازش اور اندروني گڑبڑ پھيلانے کي کوشش کو ناکام بنانے کي تياري مکمل کرلي ہے - انہوں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدارتي اليکشن کے موقع پر ملک کے دشمنوں نے وسيع پيمانے پر گڑبڑ پھيلانے کے منصوبے تيار کئے ہيں کہا کہ انٹيليجنس کے اہلکار دشمنوں کے منصوبوں کو ناکام بناديں گے اور دو ہزار نو کے فتنے کي تکرار کي اجازت نہيں ديں گے - انہوں نے بتايا کہ دشمنوں نے آئندہ انتخابات کے تعلق سے سب سے زيادہ منصوبے ميڈيا کے ميدان ميں تيار کئے ہيں۔
دوسري جانب ايران کے وزير داخلہ مصطفي محمد نجار نے گيارہويں صدارتي اليکشن کے انتظامات کے لئے انتخابي کميشن کي مکمل آمادگي کا اعلان کيا ہے - انہوں نے بتايا کہ صدارتي اليکشن ميں، حتمي فہرست جاري ہونے کے بعد اميدواروں کے پاس تشہيراتي مہم کے لئے بيس دن کا وقت ہوگا اور پولنگ شروع ہونے سے چوبيس گھنٹے پہلے کنويسنگ بند ہوجائے گي۔
اسي تعلق سے گفتگو کرتے ہوئے ايران کے ريڈيو اور ٹيليويژن کے سربراہ ڈاکٹر عزب اللہ ضرغامي نے بتايا ہے کہ ہر اميدوار کو قومي ريڈيو اور ٹيليويژن پر برابر سے وقت ديا جائے گا جس کے لئے منصوبہ بندي کرلي گئ۔
اسي کے ساتھ ايران کے دفاعي تشہيراتي ادارے نے ايک بيان جاري کرکے انقلاب اسلامي کے خلاف دشمنوں کے سازشي منصوبوں کي جانب سے خبردار کرتے ہوئے اپيل کي ہے کہ ايران کے انقلابي عوام اور اميدوار خوشگوار ماحول ميں اخلاقي اصولوں کي پابندي کرتے ہوئے، چودہ جون کے انتخابات ميں پرجوش اور بھر پور حصہ ليں اور ايک بار پھر ناقابل فراموش انقلابي سياسي بصيرت کا ثبوت ديں اور اسلامي انقلاب کے تکامل اور ارتقا کا ايک اور باب رقم کريں۔
.....
/169