13 مئی 2013 - 19:30
آل خلیفہ حکومت کی سرنگونی تک عوامی تحریک جاری

بحرین میں تحریک احرار کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جب تک آل خلیفہ کی حکومت سرنگوں نہیں ہوجاتی عوامی تحریک جاری رہے گي۔

ابنا: بحرین میں تحریک احرار کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ جب تک آل خلیفہ کی حکومت سرنگوں نہیں ہوجاتی عوامی تحریک جاری رہے گي۔ سعید الشہابی نے آج تسنیم نیوز سے گفتگو میں کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت عوام پر بے تحاشہ ظلم ڈھا رہی ہے اور چونکہ حکومت یہ جان چکی ہے کہ اس کی سرنگونی یقینی ہے لھذا وہ بوکھلا کر انقلابیوں کو جسمانی ایذائيں پہنچارہی ہے اور اس کی تشدد آمیز کاروائيوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ سعید الشہابی نے کہا کہ آل خلیفہ نے ملت بحرین کے تشخص کو مٹانے کی کوشش کی ہے لھذا وہ زیادہ دن باقی نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ، آئين کو بھی پامال کررہی ہے تا کہ عوام کی سرکوبی، قیدیوں کو جسمانی ا یذائيں پہنچانے اور ملت بحرین کے تشخص کو ختم کرنے کے سامنے کسی طرح کی رکاوٹ نہ رہے۔ انہوں نے انقلاب کے اھداف سے کسی بھی طرح کی پسپائي کو سیاسی خود کشی سے تعبیر کیا اور کہا کہ اگر یہ تحریک ادھوری رہ گئي تو ملت بحرین کو شرمناک شکست ہوگي۔ انہوں نے کہاکہ آل خلیفہ کی جانب سے آئين میں اصلاحات اور بعض وزراء کی تبدیلی کو نمائشی اقدامات قراردیا اور کہا کہ یہ آل خلیفہ کا فریب ہے ۔ واضح رہے ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲