ابنا: فلسطینی وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کسی بھی عرب ملک کے نظام کا فلسطینی قوم پر تسلط قبول نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے اندر یا باہر فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش نہیں بیٹھے رہیں گے۔
یہ بیان اسماعیل ھنیہ نے ’’حق واپسی کے لیے متحد‘‘ کے عنوان سے جاری ایک کانفرنس، جس کا انتظام حماس کے شعبہ فلسطینی مہاجرین نے کر رکھا تھا، سے خطاب کرتےہوئے دیا۔ اس کانفرنس میں فلسطین اور عرب ممالک کےمتعدد وفود شریک تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے شام میں جاری بحران کے سبب ہجرت پر مجبور ہو کر آنے والے ہزاروں افراد کا غزہ میں شاندار استقبال کیا ہے ان سب مہاجرین کو شام میں شدید خطرات کا سامنا تھا۔
.......
/169