11 مئی 2013 - 19:30
اسرائیل کے خلاف مقاومت پر عرب وکلاء یونین کی تاکید

عرب وکلاء یونین نے ایک بیان میں عرب ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائيل کی طرف سے بیت المقدس کی بے حرمتی اور جارحیت کے خلاف طاقت اور مقاومت کا استعمال کریں اور مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کو پوراکریں۔

ابنا: الاہرام سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب وکلاء یونین نے ایک بیان میں عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائيل کی طرف سے بیت المقدس کی بے حرمتی اور جارحیت کے خلاف طاقت اور مقاومت کا استعمال کریں اور مقبوضہ فلسطین کو آزاد کرانے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔ عرب وکلاء کے مطابق اسرائیل مسلمانوں اور عیسائیوں کے دینی مقدسات کی توہین اور بے حرمتی کررہا ہے، عرب وکلاء کے مطابق اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی آشکارا خلاف ورزی کا ارتکاب کررہا ہے، عرب وکلاء نے عالمی اداروں پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیل کے توہین آمیز اقدامات کی روک تھام کے لئے اقدام عمل میں لائیں۔ عرب وکلاء کا کہنا ہے کہ عرب اور اسلامی ممالک کو اسرائیلی جارحیت اور بیت المقدس کی آزادی کے سلسلے میں عملی اقدام کرنا چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲