4 مئی 2013 - 19:30
شام پر اسرائیل کا حملہ اعلان جنگ کے مترادف

شام کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیل کا مجرمانہ حملہ اعلان جنگ کے برابر ہے اور سلفی وہابی دہشت گردوں اور اسرائیل کے درمیان قریبی روابط کا مظہر ہے۔

ابنا: العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے نائب وزیر خارجہ فیصل المقداد نے کہا ہے کہ شام پر اسرائیل کا مجرمانہ حملہ اعلان جنگ کے برابر ہے اور سلفی وہابی دہشت گردوں اور اسرائیل کے درمیان قریبی روابط کا مظہر ہے۔ سی این این کے ساتھ گفتگر کرتے ہوئے شامی نائب وزير خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کا شام پر حملہ سلفی وہابی دہشت گردوں کے ساتھ اس کے تعاون کا آشکارا نمونہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ شام مناسب وقت پر اس کا منہ توڑ جواب دےگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲