اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عربی پریس کی رپورٹ کے مطابق ابھی جناب حجر بن عدی کی نسبت تکفیری وہابیوں کے شرمناک اقدام کو دو دن نہیں گزرے کہ ادھر اردن کے جنوبی علاقے ’’کرک‘‘ میں واقع جناب جعفر طیار علیہ السلام کے روضے کو بھی آگ لگا دی گئی ہے۔جعفر بن ابی طالب کہ جنہیں جعفر طیار کہا جاتا ہے اردن کے جنوبی علاقے کرک کے مقام ’’ المزار‘‘ میں مدفون ہیں جعفر طیار عالم اسلام کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک ہیں۔
