ابنا: لبنان کے مختلف سرحدي علاقوں ميں سو سے زائد موٹر سائيکل سواروں نے صہیوني ریاست کي دھمکيوں اور اس کے اشتعال انگيز اقدامات کے خلاف مارچ کيا ہے-يونائيٹيڈ پريس کے مطابق شمالي لبنان ميں طرابلس، بترون اور جونيہ نيز مشرقي لبنان کے سرحدي علاقے بقاع ميں سو سے زائد موٹر سائيکل سواروں نے لبنان اور مقبوضہ فلسطين کي سرحدي پٹي کے قريب مارچ کيا –لبناني موٹر سائيکل سواروں نے فاطمہ پاس کے علاقے ميں لبنان اور مقبوضہ فلسطين کے درميان حائل ديوار سے اس علاقے تک مارچ کيا جہاں صہیوني ریاست کے فوجي بلڈوزر راستہ بنانے ميں مصروف ہيں - لبناني موٹر سائيکل سواروں نے ہم دھمکيوں سے ڈرنے والے نہيں ہيں جيسے نعرے لگائے - رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ اس مارچ کے موقع پر صہیوني ریاست کے فوجي سرحدي پٹي پر تعينات تھے –
دوسري جانب حزب اللہ کي مجلس عامہ کے نائب صدر شيخ نبيل قاؤق نے صہیوني ریاست کو لبنان کے خلاف ہر قسم کي جارحيت کي نسبت سخت انتباہ ديا ہے - انہوں نے لبنان کے خلاف جارحيت کے لئے صہیوني ریاست کے اقدامات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ کے سپاہي لبنان کے دفاع کے لئے ہر وقت تيار ہيں اور صہیوني دشمن کا ہر علاقہ حزب اللہ کے ہتھياروں کي رينج ميں ہے -انہوں نے کہا کہ صہیوني ریاست لبنان کے خلاف جنگ کي تياري کررہي ہے اور اس غاصب حکومت کے حکام کے بيانات ان کے جارحانہ ارادوں کي عکاسي کرتے ہيں -
لبنان کے صدر ميشل سليمان نے بھي غاصب صہیوني ریاست کی دھکميوں پر سخت ردعمل ظاہر کيا ہے - انہوں نے اقوام متحدہ اور سلامتي کونسل سے مطالبہ کيا ہے کہ صہیوني ریاست پر دباؤ ڈالا جائے اور اس کو ہر قسم کے جارحانہ اقدام سے روکا جائے - انہوں نے کہا ہے کہ اس علاقے ميں امن اسي وقت قائم ہوسکتا ہے جب غاصب صہیوني ریاست کے جارحانہ اور اشتعال انگيز اقدامات کو روکا جائے -
.......
/169