ابنا: جمہوریت کے حامی معروف امریکی صحافی کلاؤڈیا روزٹ نے اخبار وال اسٹریٹ جنرل میں لکھا ہے کہ ناوابستہ تحریک نے اقوام متحدہ میں ایران کا اثرورسوخ دگنا کردیا ہے جس سے ایران کو تنہا کرنے کی امریکی حکام کی پالیسی نہ صرف ناکام ہوگئی ہے بلکہ ایران اس عالمی ادارے میں مزید طاقتور بھی ہوگیا ہے ۔ امریکہ کے اس قلمکار نے لکھا ہے کہ ایسی حالت میں کہ امریکی صدر بارک اوبامہ ایران کو محدود کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں اقوام متحدہ کے مختلف اداروں اور تنظیموں میں اس کا رسوخ بخوبی بڑھتا جارہا ہے ۔ کلاؤڈیا روزٹ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ یورپ و امریکہ، ایران پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور تہران کو دہشت گردی کا حامی ہونے کا ایسی صورت میں الزام لگاتے ہیں کہ وہ اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے دوسرے بڑے مرکز یعنی ناوابستہ تحریک کا چیئرمین ملک ہے جبکہ اس تحریک کے 120 رکن ممالک ہیں جو اس عالمی ادارے میں کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
31 مارچ 2013 - 19:30
News ID: 404978
ناوابستہ تحریک نے اقوام متحدہ میں ایران کا اثرورسوخ دگنا کردیا ہے جس سے ایران کو تنہا کرنے کی امریکی حکام کی پالیسی نہ صرف ناکام ہوگئی ہے بلکہ ایران اس عالمی ادارے میں مزید طاقتور بھی ہوگیا ہے ۔امریکی صحافی