ابنا: اسلام آباد سے موصولہ خبروں ميں کہا گيا ہے کہ پاکستان کي طرف سے يہ بيان اس وقت سامنے آيا ہےجب کابل نے سرحدي فائرنگ پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے فوجي وفد کے دورہ اسلام آباد کو منسوخ کرديا - پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان عزيز چودھري نے کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ افغانستان نے معمولي فائرنگ کے واقعات پر ضرورت سے زيادہ ردعمل کا اظہار کيا ہے -
پاکستاني فوج نے افغانستان کے گيارہ فوجي افسران کو کوئٹہ ميں فوجي ٹريننگ کي دعوت دي تھي ليکن افغانستان نے پاکستان کي سرحد کے اندر سے ہونےوالي فائرنگ کے بعد يہ دورہ منسوخ کرديا - افغانستان کے مشرقي صوبے کنر کے گورنر فضل اللہ وحيدي نے کہاکہ گذشتہ پير اور منگل کو پاکستان کے اندر سے پچاس سے زائد راکٹ فائر کئے گئے جس سے افغان شہريوں کا جاني اور مالي نقصان ہوا -
پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ افغانستان کے فوجي افسران کا دورہ پاکستان دوطرفہ اعتماد کو مستحکم بنانے اور باہمي تعلقات کو زيادہ سے زيادہ بہتر کرنے کے لئے ترتيب ديا گيا تھا - پاکستاني دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہيں کہ اس طرح کي سرگرمياں جاري رہني چاہئں کيونکہ ا س سے علاقے ميں امن و استحکام کي تقويت ميں مدد ملے گي.
.....
/169