12 مارچ 2013 - 20:30

ویٹیکن میں عیسائيوں کےنئے پوپ کے انتخاب میں کل اتفاق نہیں ہوسکا ا،آج دوبارہ خفیہ اجلاس میں ووٹنگ ہوگی۔

ابنا: ویٹیکن میں عیسائيوں کےنئے پوپ کے انتخاب میں کل اتفاق نہیں ہوسکا نہیں ہوسکا، آج دوبارہ خفیہ اجلاس میں ووٹنگ ہوگی۔ ویٹیکن کے سیسٹائن چیپل میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ووٹنگ شروع ہوگی۔

نئے پوپ کے انتخاب کیلئے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 115 کارڈینلز سسٹائن چیپل میں موجود ہونگے ۔اجلاس میں موجودکارڈینلز کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں اور طریقہ کار کو شفاف بنانے کے لیے اندر سگنل جام کرنے والے آلات بھی نصب ہیں۔

ووٹنگ کے بعدسسٹائن چیپل کی چمنی سے اگر سفید دھواں نکلا تواس کا مطلب یہ ہوگا کہ پوپ کو منتخب کرلیا گیا۔

چمنی سے اگرسیاہ دھواں نکلا تو اس کا مطلب ووٹنگ کا عمل اگلے روز دوبارہ ہوگا۔۔ کارڈینلز اس وقت تک ووٹنگ جاری رکھیں گے،، جب تک پوپ کے لیے کسی بشپ کو دو تہائی اکثریت یعنی 77 کارڈینلز کی حمایت حاصل نہیں ہوجاتی۔

منگل کو ہونے والی ووٹنگ میں نئے پوپ کو 77 کارڈینلز کی حمایت حاصل نہیں ہوسکی لہذا آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی۔

.....

/169