ابنا: موصولہ اطلاع کے مطابق امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں سینکڑوں مسلمانوں اور دوسرے مذاہب کے پیروکاروں نے پاکستان میں شیعوں کے خلاف جاری دہشتگردانہ حملوں کے خلاف سی این این کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کی روک تھام کےلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔
یاد رہے کہ 3مارچ کو کراچی کے عباس ٹاؤن علاقے میں ہونیوالے دو دہشتگردانہ دھماکوں میں 55 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے۔
.....
/169