ابنا: غیرملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیردفاع چیک ہیگل کے دورے کے موقع پر افغانستان کی وزارت دفاع کی عمارت پر آج ہونیوالے حملے میں کم از کم 9 افراد مارے گئے ۔
افغان پولیس کے ایک عہدیدار نے وزارت دفاع پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس حملے میں تین عام شہری جاں بحق اور مزید 6 افراد زخمی ہوگئے ۔ بیان کے مطابق حملہ آج صبح اس وقت کیا گیا کہ جب وزارت دفاع کے اہلکار کام پر عمارت میں داخل ہورہے تھے۔
ادھر پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ افغانستان کی وزارت دفاع پر خودکش حملہ کیا گیا جو امریکی وزیردفاع کےلئے طالبان کا پیغام ہے ۔طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا کہ وزارت دفاع پر حملے کےنتیجے میں کم از کم 15 سینئر افسر مارے گئے ۔
کابل سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع کی عمارت پر خودکش حملے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی ہے۔
امریکی وزیردفاع چیک ہیگل ،کل رات دارالحکومت کابل پہونچ گئےجہاں انکی افغان صدر حامد کرزی سے ملاقات متوقع ہے۔
............
242/