ابنا: تفصیلات کے مطابق شہرکراچی کے مختلف علاقوں میں اچانک لسانی جماعت کے مسلح دہشتگردں نے فائرنگ اور ہنگامہ آرائی شروع کردی اور جبراً دکانیں اور کاروبار بند کروانا شروع کر دیا ۔ چند مسلح نقاب پوش دہشتگردوں نے لیاقت مارکیٹ ملیر میں جبری دکانیں بند کروانے کی کوشش کی اور بلا اشتعال فائرنگ کی جسکے نتیجے میں علی حیدر شدید زخمی ہو گئے جب کے اسی طرح کا ایک اور واقعہ الفلاح سوسائٹی ملیر میں پیش آیا جہا ں اسی لسانی جماعت کے مسلح دہشتگردوں نے علی حسنین کوفائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا ہے ۔
.......
/169