3 مارچ 2013 - 20:30

عراقی حکومت نے شام میں مسلح دہشت گردوں اور شامی فورسز کے درمیان جھڑپوں اور دہشت گردوں کی عراق میں روک تھام کی غرص سے شام سے ملحقہ ربیعہ سرحد عارضی طور پر بند کردی ہے۔

ابنا: عراقی حکومت نے شام میں مسلح دہشت گردوں اور شامی فورسز کے درمیان جھڑپوں اور دہشت گردوں کی عراق میں روک تھام کی غرص سے شام سے ملحقہ ربیعہ سرحد عارضی طور پر بند کردی ہے۔عراقی حکومت نے یہ اقدام اس وقت اٹھایا جب عراق کی سرحد کے قریب مسلح دہشت گردوں نے شامی فورسز پر فائرنگ کرکےعراق کی سرحد میں داخل ہونے کی کوشش کی اور عراقی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے عراقی حکومت کے مطابق دہشت گرد عراق میں بھی دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتےہیں۔

.......

/169