ابنا: مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں عالم اسلام کو در پیش مسائل کے سلسلے میں غور دوسرے دن بھی جاری ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا 12واں سربراہی اجلاس،گذشتہ روز قاہرہ میں شروع ہوا۔شام کے بحران سے نمٹنے کے لئے مصر ،ایران اور ترکی کے صدور نے اہم ملاقاتیں کیں۔مصر کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم شام کے بحران سے نمٹنے کے لئے سیاسی عمل کی حمایت کرتے ہیں۔دوسری طرف ،شام کو خونی فسادات سے بچانے کے لئے ،سعودی عرب،ترکی،ایران اور مصرنے مل کر ایک رابطہ گروپ بھی تشکیل دیا گیا۔اجلاس میں بحث کے اہم موضوعات میں،فلسطینی علاقوں میں فلسطینی آبادکاری کا عمل اور مالی کی صورتحال شامل ہے۔شریک ممالک کے سربراہوں کی حفاظت کے لئے سیکیورٹی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد آج اجلاس سے اہم خطاب کریں گے ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائيل مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے لئے مسلم ممالک میں نئےمسائل پیدا کررہے ہیں۔
.......
/169