27 جنوری 2013 - 20:30

روسي فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ انکا ملک کسي بھي بڑي جنگ کے لئے پوري طرح تيار ہے-

ابنا: روسي فوج کے سربراہ جنرل والري گراسي موف نےملٹري اکيڈمي کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئي ئي بھي شخص کسي بڑي جنگ کے امکان کو مسترد نہيں کرسکتا اور نہ کوئي يہ کہہ سکتا ہے کہ روس اس طرح کي جنگ کے لئے تيار نہيں ہے-انہوں نے کہا کہ لڑائي کا دائرہ ہمارے قريب سے قريب تر آتا جارہا ہے اور ہماري سرحدوں کے پاس پہنچـنے والا ہے-روسي فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ تنازعات اور جھڑپوں کے دائرے کا روس کے سيکورٹي زون کے قريب تک آجانا ہمارے ملک کے لئے ايک سنگين خطرہ شمار ہوتا ہے-ماہرين کے مطابق روسي فوج کے سربراہ کا اشارہ نيٹو کي ميزائيل شيلڈ کي طرف تھا جسے  روس اپني سلامتي کے لئے ايک خطرہ قرار ديتا چلا آرہا ہے-

.......

/169