ابنا: شامي فوج نے حلب اور درعا صوبوں ميں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنايا جس کے دوران دسيوں دہشت گرد مارے گئے جبکہ بڑي تعداد ميں دہشت گردوں کو گرفتار کرليا گيا -
ادھر ريف دمشق اور حمص ميں بھي شامي فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائي کرتے ہوئے دسيوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار ديا اور بڑي مقدار ميں اسلحہ و گولہ بارود بھي ضبط کرلئے -
اس درميان شام کي خفيہ ايجنسي کے اہلکاروں نے ايک دہشت گرد گروہ کے کچھ لوگوں کو گرفتار کرليا جو شامي فوج کا لباس پہن کر حلب شہر ميں عام لوگوں کي املاک کو لوٹ رہے تھے -
دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج کي کاميابيوں کي خبريں ايک ايسے وقت مل رہي ہيں جب روس کے نائب وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق ميں امن قائم ہوچکا ہے- روس کے نائب وزير خارجہ ميخائل يوگدانف نے کہاکہ دہشت گردوں کو دمشق پر اپنے حملے کے دوران بھاري جاني نقصان اٹھانا پڑا اور شامي فوج نے دمشق پر اپنا مکمل کنٹرول برقرار رکھا ہے -
انہوں نے اسي طرح شام مخالف مسلح گروہوں کے درميان پائے جانےوالے اختلافات کي طرف اشارہ کرتے ہوئے مخالف گروہوں ميں مختلف قسم کے نظرياتي اور سياسي خيالات پائےجاتےہيں -
روس کے نائب وزير خارجہ نے کہا کہ ماسکو جلد ہي شام کے ان مخالف گروہوں سے بھي رابطہ کرے گا جن سے ماضي ميں رابطہ نہيں ہوا تھا
.....
/169