22 جنوری 2013 - 20:30

عراق کے مختلف شہروں ميں کار بم دھماکوں اور دہشت گردانہ کاروائيوں ميں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمي ہوگئے ہيں -

ابنا: بغداد کے جنوب ميں واقع علاقے المحموديہ ، بغداد کے  شمالي علاقے التاجي اور  قومي بازار ميں ہونے والے تين کار بم دھماکوں ميں سترہ افراد جاں بحق اور پچاس سے زائد زخمي ہوگئے ہيں -بعض خبروں ميں زخميوں کي تعداد ستر بتائي گئي ہے - دوسري طرف عراق کے شمالي شہروں ميں دہشت گردوں کي مسلح کاروائيوں ميں بھي تيرہ افراد مارے گئے ہيں -نامعلوم مسلح افراد نے صوبہ صلاح الدين ميں قبائلي سردار شيخ صبار احمد کو گولي مار کر ہلاک کرديا - اسي طرح صلاح الدين کے ہي قريب دھماکہ خيز مواد ميں دھماکے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے -ايک اور خبر يہ ہے کہ  تکريت کے جنوب ميں واقع القيارہ آئيل ريفائنري کے چھ کارکنوں کو مسلح دہشت گردوں نے گولي ماردي اس کاروائي ميں آٹھ افراد زخمي بھي ہوئے ہيں.

.......

/169