29 دسمبر 2012 - 20:30

لاہورریجن میں 6دن کی مسلسل بندش کے بعد24گھنٹے کیلئے بعض سی این جی اسٹیشن کھل گئے، بیشتراسٹیشن آج بھی بند پڑے ہیں،کھلنے

ابنا: کھلنے والے سی این جی اسٹیشنوں کے باہر رات سے ہی گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں ، شہریوں نے بعض مقامات پر مہنگی سی این جی فروخت ہونے کی شکایات بھی کی ہیں۔ لاہورکے ایک سی این جی اسٹیشن کامنظر یوں تھا کہ درجہ حرارت دن کے وقت بھی نقطہ انجمادسے کچھ ہی اوپر،صبح6بجے سی این جی کھلناتھے،مگر نرم گرم بستر چھوڑ کرصارفین رات کے پہلے پہرہی قطاروں میں لگ گئے ،سورج نکلنے تک یہ قطاریں میلوں طویل ہو چکی تھیں،صارفین کے حکمرانوں کوکوسنے،غلط پالیسیوں نے نیندیں بھی حرام کر دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110