ابنا: صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ترقی کی منزلیں طے کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ملت ایران کے دشمن ،ہماری ترقی کا راستہ روکنے کی توانائي نہیں رکھتے۔ ڈاکٹر احمدی نژاد نے کہا کہ ملت ایران نے دشمن کے دباؤ کو مفید مواقع میں تبدیل کردیا ہے اوریہ کہ دشمن کو اپنی بداخلاقی پر پشیمان ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام گزشتہ 33 سال سے دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں اور دشمن، ایران کا گھیراؤ کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت احمدی نژاد نے عسلویہ میں ایتھلین گيس پائپ لائن کا افتتاح کیا ہے جو دنیا کی سب سے بڑی ایتھلین گیس پائپ لائن ہے۔اس کے ذریعہ سالانہ پچیس لاکھ ٹن ایتھلین گيس ، کاویان گيس فیلڈ سے مغربی ایران منتقل کی جاسکے گي۔ڈاکٹر احمدی نژاد نے اس موقع پر کاویان پیٹروکیمیکل کمپلیکس کے دو پیداواری یونٹوں کا بھی افتتاح کیا۔
.......
/169